تم میں سے کوئی شخص دوسرے کی تحقیر نہ کرے، کیونکہ اللہ جل شانہ کے نزدیک ادنی درجے کا مسلمان بھی اعلی درجہ رکھتا ہے. ہم نے بزرگی کو تقوی میں، بےنیازی کو یقین میں اورعزت کو تواضح میں پایا. اللہ جل شانہ وہی اعمال قبول فرماتا ہے جو صرف اس کی رضا کیلئے کئے جائیں. جس نے پنج وقتہ نمازیں پابندی وقت کے ساتھ خشوع وخضوع سے ادا کیں تووہ اللہ کی حفاظت میں آگیا. اے لوگوں ! اللہ کے خوف سے رو، اگر رو نہ سکو تو رونے کی کوشش ضرور کرو مسلمان کا حق مارنے والے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے. جس جسم کی غذا حرام ہو وہ جہنم میں داخل کیا جائے گا. سچ بولنا اور نیکی کرنا جنت اور جھوٹ بولنا اور بدکاری کرنا دوزخ ہے. جس کام کے کرنے کا اللہ تعالی نے اپنی رحمت کا وعدہ فرمایا ہے اس کے کرنے میں جلدی کرو.
No comments:
Post a Comment